اٹک: سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی ریسکیو عملے کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی، میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ریسکیو اہلکاروں کا دل سے شکر گزار ہوں۔
شاباش!
اٹک کے گاؤں ماڑی کنجور میں 45 سالہ شخص جانور چراتے ہوئے ہرو دریا کے سیلابی ریلے میں پھنس گیا- ریسکیو 1122 کی الرٹ ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین کے زیرِ نگرانی موقع پر پہنچیں اور نہایت مہارت سے سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کو بروقت اور بحفاظت نکال لیا۔ pic.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 2, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ خود کی، اور اٹک کی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں پہلے ہی مون سون کی آمد کے پیش نظر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے، جس کا نتیجہ یہ واقعہ بن کر سامنے آیا جہاں ایک قیمتی انسانی جان کو بچایا جا سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹک ریسکیو ادارہ 1122 ماڑی کنجور مریم نواز شریف مون سون وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹک ریسکیو ادارہ 1122 ماڑی کنجور مریم نواز شریف مریم نواز شریف سیلابی ریلے
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔