—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟

رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181، شمالی وزیرستان میں 155 عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنوں میں 21، ڈی آئی خان میں 11، کوہاٹ میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں 6 اور جنوبی وزیرستان میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، دہشت گردی کے واقعات میں 11 خاصہ دار بھی شہید، 18 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں 22 شہری، جنوبی وزیرستان میں 15 شہید، 39 زخمی ہوئے، شمالی وزیرستان میں 11 شہری شہید اور 80 زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گردی کے واقعات میں وزیرستان میں دہشت گردی کے اہلکار شہید زخمی ہوئے رپورٹ میں گیا ہے کہ رواں سال

پڑھیں:

باجوڑ میں بم دھماکا ،اسسٹنٹ کمشنر و پولیس اہلکار وں سمیت 15 افراد شہید ،16 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

باجوڑ /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نواگئی، 2 پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد جاح بحق جب کہ 16 شہید ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیے جارہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا‘ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ موقع سے تمام ضروری ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں‘ ملکِ خداداد بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی، موٹر سائیکل میں بارود نصب کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 سے 10 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا، موٹر سائیکل ورکشاپ کے باہر موٹر سائیکل پہلے سے کھڑی کی گئی‘جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے مطابق باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کی گاڑی کو شرپسند عناصر نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ باجوڑِ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد اور راہگیر فضل منان کی نماز جنازہ سول کالونی خار پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی ، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق ، کمانڈنٹ باجوڑ اسکاؤٹس، سرکاری افسران ، شہدا کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہد اکو باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، حکام نے شہدا کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نواگئی سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل سمیت شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک دشمنوں عناصرکو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں بم دھماکا ،اسسٹنٹ کمشنر و پولیس اہلکار وں سمیت 15 افراد شہید ،16 زخمی
  • باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی
  • آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
  • باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • جون میں دہشتگردی کے 78 واقعات، 100 افراد جاں بحق، 189 زخمی
  • جون میں دہشت گردی کے 78 واقعات ‘ 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے
  • اسرائیلی حملوں میں ایران کے 935 شہری شہید ہوئے، نئی فرانزک رپورٹ میں انکشاف
  • خیبرپختونخوا میں  حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں 22 افراد جاں بحق، 11 افراد زخمی