باجوڑ میں خوفناک بم دھماکا؛ اسسٹنٹ کمشنر اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں صدیق آباد پھاٹک کے قریب واقع میلہ گراؤنڈ کے نزدیک بم دھماکے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا قائم ہے اور مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا پاک کالونی کے علاقے میں منگھوپیر روڈ پرانا گولیمار ماربل اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او پاک کالونی کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ آصف علی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 35 سالہ رضوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔