لکی مروت:نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پنجاب کی سپلائی بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لکی مروت میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔لکی مروت میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پائپ لائن کو تھانہ صدر کی حدود تورواہ وانڈہ امیر کے قریب اڑایا گیا۔پولیس نے کہا کہ گیس حکام اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پائپ لائن
پڑھیں:
زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی
کوئٹہ:زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔