اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی تک پہنچانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی پہنچانے کے لیے ریلوے لائن بچھائی جائے گی، اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم ریلوے اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ توانائی سندھ اور ریلوے اس مشترکہ منصوبے کو تکمیل تک پہنچائیں گے، اس حوالے سے محکمہ
توانائی نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی ہے۔تھرکول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔بیرون ملک برآمد کے لیے تھر کا کوئلہ پورٹ قاسم پر اتارا جائے گا، منصوبے کا مالیاتی تخمینہ 75 ارب روپے ہے، ریلوے اور محکمہ توانائی کی 50 – 50 فیصد سرمایہ کاری سے اسے مکمل کیا جائے گا۔ریلوے ٹریک تک رسائی اور کوئلہ اتارنے کا منافع بھی برابر تقسیم ہوگا، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پورٹ قاسم
پڑھیں:
وزیر ریلوے کااہم فیصلہ؛افسروں کے لیے لگثرری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی
وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے افسروں کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی
لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلےکیے گئے
ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت کی ، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، ٹریفک افسروں کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کردی
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی