ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

 پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں اعتراضات سے دیگر ججز اختلاف کرتے ہیں، کسی دوسرے جج نے ان کی اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔

  ن لیگ کے سینیٹر نے کہا کہ انہوں نے اپنے کام کو جاری رکھنا مناسب سمجھا ہے، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ نہ آئین کو نقصان پہنچا نہ ہی سپریم کورٹ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا ہے، صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتے کہ کوئی تحریک چل جائے گی۔

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

 ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں 64 اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، اختلاف میں کوئی کھڑا نہیں ہوا، کسی نے اختلاف نہیں کیا تو یہی کہیں گے کہ ترمیم اتفاق رائے سے کردی گئی ہے، کل جو ترمیم ہوئی اس سے صرف 3 لوگوں نے اختلاف کیا جو جے یو آئی کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا حق پارلیمنٹ کو ہے، یہ ہمارا آئینی حق ہے، خود سپریم کورٹ کے ججز بھی آئین کی پیداوار ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا وعدہ تمام جماعتوں نے کیا تھا، پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے تھے۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

 پرویز رشید نے مزید کہا کہ کیا یہ دو جج حضرات یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف وہ مقدمے سنیں گے جس میں ہمارے سامنے سرکاری اہلکار، منتخب نمائندے ہوں اور ہم ان کی تذلیل کریں، تضحیک کریں، رسوا کریں، جیلوں میں بھیجیں، نااہل قرار دے دیں۔

 مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں قتل، زمین پر قبضے، شہری سے ناانصافی کا مقدمہ نہیں سنوں گا، آپ کے یہ ذمے کام ہے کہ اعلیٰ عدالت میں بیٹھ کر ہر شہری کو انصاف دینا ہے، آپ کے ذمے یہ کام نہیں ہے کہ ٹی وی کے ٹکر بنوانے ہیں، آج فلاں کو ڈانٹ دیا، فلاں کو رسوا کیا، آپ صرف یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
 

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ پرویز رشید نہیں کیا کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، عطا تارڑ

**اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اور یہاں آئینی و قانونی عمل کے تحت قانون سازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمان سیاسی عمل کے تحت آئینی ترمیم کر رہا ہے تو اپوزیشن کو تکلیف ہو رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن حقائق کو پس پشت ڈال رہی ہے اور حقیقی قانون سازی برداشت نہیں کر پا رہی۔ پی ٹی آئی کے دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، جب قاسم سوری آئین شکنی کر رہے تھے تو یہ کیوں خاموش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے بیج بونے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی تجویز پیش نہیں کی۔ اگر اپوزیشن والے شق وار تجاویز دیتے تو قانون سازی مزید مؤثر ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دور حکومت فسطائیت کی مثال تھا، ہم انہیں سمجھاتے رہے کہ سیاسی اختلاف کریں دشمنی نہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مشرف کے ریفرنڈم میں پیش پیش تھے، یہ 2018 میں چور دروازے سے اقتدار میں آئے۔ اب جب پارلیمان آئینی طریقے سے کام کر رہی ہے تو یہ شور مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بعض رہنما ایسی باتیں کرتے ہیں جو افغانستان اور بھارت میں سرخیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ محمود اچکزئی کی تقریر میں بھی کابل کے علاوہ اور کوئی بات نہیں تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کو بل پڑھے بغیر شور مچانے اور بیانیہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ملک کے استحکام کے لیے سیاسی بالغ نظری ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ججوں کا فرض انصاف دینا ہے، ڈانٹ ڈپٹ نہیں، پرویز رشید
  • ججوں کا کام ٹکر بنوانا، کسی کو رسوا کرنا یا ڈانٹا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے، پرویز رشید
  • دو ججز کے استعفے پر وزیر مملکت قانون کا ردعمل: پارلیمان کا اختیار چیلنج نہیں کیا جا سکتا
  • ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر ائینی آقدامات کہے جا سکتے ہیں: وزیر مملکت برائے قانون   بیرسٹر عقیل
  • صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا
  • آئین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، سینیٹر علی ظفر
  • گالی گلوچ نہیں، اختلاف اپوزیشن کا حق، ملکی خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا: شہباز شریف
  • پی ٹی آئی دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، عطا تارڑ
  • ہمارے بندے کے ساتھ جو ہوا، اس کے بعد حکومت کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ