لااینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد: مخدوم علی خان نے بطور ممبر لا اینڈ جسٹس کمیشن کے عہدے سے استعفٰی دے دیا
مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ زخموں سے چور ہو چکا تھا لیکن ڈوبا نہیں تھا، امید تھی کہ وکالت کامیاب ہوگی اور بہتری کا راستہ نکلے گا، لیکن ستائیسویں ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا۔ آزاد عدلیہ تباہ ہوچکی ہے، اب قانون و انصاف کمیشن کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مخدوم علی خان نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیاہے ، جس میں کہا آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلا کے چہروں پر چھائی اداسی دیکھ اور محسوس کر سکتا ہوں، خیال تھا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد بھی زوال سے بچنا ممکن ہے، حقیقت پسندوں نے خبردار کیا تھا کہ میں حقیقت سے بے خبر ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہمخدوم علی خان نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں، چیف جسٹس نےبطور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان کو ممبرمقرر کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مخدوم علی خان
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز