لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے 6 افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات اور حویلیاں کے بعد بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی سیلابی ریلے میں فیملی کے بہہ جانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے 6 افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی 3 خواتین سگی بہنیں تھیں، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ملتان سے تھا، بدقسمت خاندان کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔ دوسری جانب مرنے والے خواتین کی لاشیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر آبائی علاقے میں بھجوا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیلابی ریلے

پڑھیں:

کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی


فوٹو اسکرین گریب

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں کالا پل روڈ پر واٹر ٹینکر نے کار کو ٹکر ماردی، بے قابو ٹینکر نے رکشہ و موٹرسائیکل کو بھی ٹکر مار کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسافربس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8افراد جھلس کر ہلاک
  • پنجگور میں مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8 افراد جھلس کر جاں بحق، 3 زخمی
  • پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق
  • پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں تصادم،8 افراد جاں بحق
  • جہانیاں: گاڑی کی کنٹینر سے ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی
  • ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری