خاتون اینکر پرسن شوہر اور 3 بچوں سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
دیامر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) خاتون اینکر پرسن شوہر اور 3 بچوں سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن خیبر نیوز کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونے کے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے، عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہنے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اب تک 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور دیگر لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے، سیلابی ملبے میں سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے، بحالی اور سرچ آپریشن میں دیامر پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو 1122، افواج پاکستان اور جی بی سکاؤٹس بھی شامل ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔