سٹی 42 : بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق فیملی سیاحت کیلئے21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی، اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

 اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کو بھی شامل کرلیا ہے تاکہ لاپتہ افراد کا جلد سراغ لگایا جا سکے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سخت جغرافیائی حالات کے باوجود سرچ آپریشن جاری ہے.

 

چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔ تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں،جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔

کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے۔ کیلنڈر سال 2025کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2گھڑیاں، منبر رسول ﷺکا ماڈل، 2 کتابیں، 3 شیلڈ، ایک فریم والی تصویر، ایک پلیٹ، ایک لکڑی کا باکس، ہینڈ میڈ سلک کارپٹ، مراکو کا ماڈل، دو روایتی کپ، ایک ہاتھی کا ماڈل، ایک ڈیکوریشن پیس ، یاک واز اور ہینڈ بیگ سمیت کئی تحائف ملے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف زرداری کو بھی تحائف ملے ہیں جن میں کارپیٹ، ایک کافی سیٹ، دو واز ، ٹیبل کلاتھ، بیڈ شیٹ، لیڈیز سوٹ، ونڈ ٹربائن کا ماڈل، پینٹنگ فریم ، پین کف لنک سیٹ، شیلڈ اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر نے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم ملا، جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید ا شرف کو ٹی سیٹ کا تحفہ ملا۔

متعلقہ مضامین

  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • اسرائیلی فوج قبضہ کرنے کیلئے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل
  • صیہونی فوج قبضہ کرنے کیلئے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل
  • کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
  • تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران