پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کریگی، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
5 اگست کو احتجاج میں شدت آئے گی، سزائیں دینے والوں کو سوچنا ہوگا: شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج میں شدت آسکتی ہے، اور سزائیں دینے والوں کو اس کے ممکنہ اثرات پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام کارکنوں کو اتحاد کا پیغام دیا ہے اور واضح ہدایت دی ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی تقسیم لانے کی کوشش کرے گا، اسے خود نکال دیا جائے گا شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سب کچھ خود دیکھ رہے ہیں اور ان کا ہر حکم کارکنوں کے لیے قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی شخص کو برداشت نہیں کریں گے جو تحریک کو نقصان پہنچائے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں نہ کتابیں دی جا رہی ہیں نہ ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، لیکن وہ ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے زور دیا کہ تحریک کا مومینٹم برقرار ہے، اور نومئی کیسز میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کیا جانا چاہیے تھا۔ سزاؤں کے نتیجے میں احتجاج میں شدت آئے گی، اور ہم آج سے ریلیوں اور جلسوں کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کے بیٹے پانچ اگست کو آ کر تحریک کی قیادت کریں گے، ان کے پاکستان آنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جب تاریخ دی جائے گی تب آگاہ کیا جائے گا۔