کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
ڈیرہ غازی خان(سب نیوز) کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کے ساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے جن میں 2 ہزار سال پرانے نوادرات اور سکے شامل ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں واقع کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلے مختلف ادوار کے سکے اور نایاب خزانے بہا لائے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ان نوادرات میں ویما دیوا کنشکا کے دو ہزار سال پرانے سکوں کے ساتھ لودھی، تغلق، درانی، سکھ، مغل اور برطانوی دور کے سکے بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ عرب دنیا، وسطی ایشیا، چین اور خراسان کے سکے بھی ملے ہیں۔کوہِ سلیمان کی پہاڑی برساتی ندی سخی سرور سے یہ قیمتی قدیمی سکے اور جواہر مقامی لوگوں کو ملے جنہیں متعلقہ محکمے نے پولیٹیکل انتظامیہ کے ذریعے قبضے میں لے لیا۔
قبائلی علاقے ڈیرہ غازی خان کے دریاں اور ندیوں سے نکلنے والے یہ سکے صرف دھات کے ٹکڑے نہیں بلکہ قدیم تہذیب کی نشانیاں ہیں۔ان پر کندہ نقوش اس خطے کے شاندار ماضی، پرانی سلطنتوں اور دور دراز تجارتی راستوں کی جھلک دکھاتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہرین مزید خزانے کی تلاش کیلئے کھدائی کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5پولیس اہلکار زخمی سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5پولیس اہلکار زخمی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سیلاب متاثرین ریلیف پیکج، وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے، وزیر اعلی سندھ ایچ پی وی ویکسی نیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: والے سیلابی ریلے ہزار سال پرانے سے نکلنے والے
پڑھیں:
بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق، لاہور سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ پر 997 اور راوی روڈ پر 820 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔دوسری جانب برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا گیا، اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ ڈی جی خان اور قصور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، قصور میں 286 ، رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، لاہور میں 398، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔