ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، 3 لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں ندی میں آنے والے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی جس کے باعث تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے سلیازہ میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سلیازہ ندی میں کھڑی دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
لیویز حکام نے بتایاکہ آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افرادکا تعلق ملتان سے بتایا جاریا ہے۔ حکام نے بتایاکہ تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی ندی میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے تین افراد کو لیویز نے بچا لیا۔
ویتنام: دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیلابی ریلے میں ایک خاتون
پڑھیں:
بیگم کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید کاٹنا ہو گی، قومی اسمبلی میں بل پیش
—فائل فوٹوقومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پیش کر دیا گیا کہ بیگم کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید کاٹنا ہو گی۔
تعزیراتِ پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیا گیا۔
بل کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء کا نام دیا گیا ہے، جسے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
جرم کے مرتکب فرد کو 3 سال قید، 10لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی، جرم کا ارتکاب کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت کا مجاز فرسٹ کلاس کا مجسٹریٹ ہو گا۔