بھارت سے ایک اور تباہ کن سیلابی ریلے کی آمد متوقع، پنجاب میں الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بھارت سے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے اس حوالے سے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔
Madhopur Headworks at River Ravi in India has collapsed ????
As per Indian side, atleast 4x flood gates have collapsed while others have sustained damages.
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) August 27, 2025
مراسلے کے مطابق یہ سیلابی ریلا 2 ستمبر کو ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کی صورت اختیار کر لے گا۔
محکمے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پہلے سے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
موجودہ سیلابی صورتحالپنجاب میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث سیلابی صورت حال سنگین تر ہو گئی ہے۔ صوبے میں اب تک 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’کرنٹ لگنے سے مر سکتے ہیں‘، سیلاب کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
جب کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ کئی اضلاع میں پانی دیہات اور بستیوں میں داخل ہو چکا ہے اور کئی شہر زیرِ آب آ گئے ہیں۔
جانی نقصان کی تفصیلاتسیلاب سے سب سے زیادہ نقصان گوجرانوالہ ڈویژن میں ہوا جہاں 15 افراد جان سے گئے۔
کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق سمبڑیال میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے، گجرات میں 4 افراد، نارووال میں 3 افراد، حافظ آباد میں 2 افراد اور گوجرانوالہ شہر میں 1 شخص سیلاب کی نذر ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑے جانے سے پنجاب میں سیلابی خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
انتظامیہ نے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الرٹ بارش بھارت پاکستان پنجاب سیلاب سیلابی ریلا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الرٹ بھارت پاکستان پنجاب سیلاب سیلابی ریلا
پڑھیں:
ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
ہند رجب فاؤنڈیشن نے بھارتی پولیس، وزارت داخلہ اور بیورو آف امیگریشن سے ہماچل پردیش میں تعطیلات گزارنے والے اسرائیلی فوج کے ریزروسٹ اہلکار ایٹن گل بوا کی فوری گرفتاری کا
مطالبہ کیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے مطابق مذکورہ اسرائیلی اہلکار پر غزہ میں ’انتقامی کارروائیوں کے طور پر پورے رہائشی بلاکس کی منظم تباہی‘ کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: فلسطینی بچی پر مبنی آسکر نامزد فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ پر پابندی عائد
فاؤنڈیشن کے مطابق گل بوا، جو اسرائیلی فوج کی 271ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین میں ریزروسٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے، نے شہری عمارتوں کی تباہی کو خود دستاویزی شکل دی۔
اس نے ایسی ویڈیوز بھی بنائیں جن میں وہ خان یونس اور رفح میں شہری گھروں کی مسماری کے احکامات دیتے، ان پر عمل درآمد کرتے اور اس عمل کا جشن مناتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔
The @hindrajabfoundation filed an urgent complaint in ???????? #India, demanding the immediate arrest of Eitan Gilboa, Israeli national and reservist in the 271st Combat Engineering Battalion. Gilboa is currently vacationing in Old Manali and Gondla Village, Himachal Pradesh.
Full… pic.twitter.com/6nSTt3uk25
— The Hind Rajab Foundation (@HindRFoundation) June 2, 2026
فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ گل بوا کے خلاف متعدد ایسے واقعات کے شواہد موجود ہیں جن میں اس نے شہری بنیادی ڈھانچے کی تباہی میں حصہ لیا۔
’مارچ 30 موومنٹ‘ کے ذیلی ادارے ہند رجب فاؤنڈیشن نے کہا کہ گل بوا کے مبینہ اقدامات چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔
فاؤنڈیشن کے مطابق بھارت، جو اس کنونشن کا فریق ہے، قانونی طور پر اس بات کا پابند ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کی تلاش کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے،
خواہ ان کی شہریت کچھ بھی ہو۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جنرل کو اعزاز دیے جانے کے بعد معروف ہدایتکارہ کا ایوارڈ لینے سے انکار
فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 51(سی) کے تحت بھی ریاست بین الاقوامی قانون کے احترام کو فروغ دینے کی پابند ہے، لہٰذا نئی دہلی پر اس معاملے میں کارروائی کی ذمہ داری
عائد ہوتی ہے۔
فاؤنڈیشن کے مطابق اس کے جنرل ڈائریکٹر دیاب ابو جحجہ نے کہا کہ گل بوا کوئی سیاح نہیں بلکہ ایک جنگی مجرم ہے جو اپنے جرائم کے نتائج سے بچتے ہوئے اس وقت بھارت کی مہمان
نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
The Hind Rajab Foundation (HRF), a Belgium-based organisation pursuing legal action against Israeli military personnel across multiple countries, has filed a complaint with Indian authorities seeking the arrest of an Israeli reservist currently travelling in Himachal Pradesh over…
— The Siasat Daily (@TheSiasatDaily) June 2, 2026
’اس نے خود عوامی طور پر ایسی ویڈیوز اور مواد شائع کیا ہے جن میں وہ غزہ کے پورے محلوں کو راکھ اور ملبے میں تبدیل کرتا دکھائی دیتا ہے، اور ان کارروائیوں کو انتقامی جذبے کے تحت
ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام منسوب کرتا ہے۔‘
مزید پڑھیں: بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا
دیاب ابو جحجہ نے بھارتی حکام سے فوری کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنی سرزمین ان افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دینی چاہیے جو شہری جانوں کی
تباہی پر فخر کرتے ہیں۔
فاؤنڈیشن نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں جوابدہی کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور اس کا مؤقف ہے کہ مشتبہ شخص اس وقت بھارت میں موجود ہے، اس لیے کارروائی
کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی فوج اہلکار بھارت بیورو آف امیگریشن پولیس غزہ فاؤنڈیشن نئی دہلی ہماچل پردیش ہند رجب وزارت داخلہ