لاہور، دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
لاہور:
دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ دریا سے متصل علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت متحرک ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فرخا آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد 72 افراد کو بروقت انخلا کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
مانگا منڈی سے بھی ریسکیو بوٹ کے ذریعے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ تھیم پارک کے قریب سے 7 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں پارک ویو سٹی کے علاقے سے بھی 5 سے 6 افراد کے انخلا کی کال موصول ہوئی ہے جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری حرکت میں آ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ریسکیو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 پر کال کریں اور اپنی مکمل لوکیشن شیئر کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے دریا کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں مسلسل گشت کیا جا رہا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
ریسکیو اہلکاروں کو مکمل حفاظتی ساز و سامان کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے اور ریسکیو بوٹس و دیگر سامان الرٹ حالت میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کیا گیا
پڑھیں:
دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا