لاہور: دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
لاہور میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیوکے مطابق 1122 دریائے راوی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں سیلابی علاقے سے لوگوں کو نکال کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ فرخا آباد میں سیلابی پانی آنے سے 72 افراد کو evacuate کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مانگا منڈی کے علاقے سے ابتک ریسکیو بوٹ سے 40 افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے تھیم پارک کے علاقے سے ریسکیو بوٹ سے سات افراد کو ریسکیو کیا جبکہ نانوں ڈوگر کے علاقے سے تین سے چار افراد کے انخلا کی کال موصول ہوئی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر کال کریں اور اپنی لوکیشن شیئر کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں سیلابی علاقے سے
پڑھیں:
پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں
ادھر اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کےندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
صوبے بھر کےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کےعلاوہ صحت، آبپاشی، تعمیر و موالات اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے