کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا ہے۔ پاکستان میں موجود سعودی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان کی قصور، جلالپور، علی پور، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر میں تقسیم کی گئی۔
ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکیجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکیجز مختص کیے ہیں۔ شیلٹر کٹس میں خیمہ، سولر پینل، لائٹس، کمبل، چٹائیاں، کچن سیٹ، کولر اور صابن شامل ہیں، 95 کلو پر مشتمل فوڈ پیکیج میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانے کا تیل شامل ہے۔
امدادی سامان این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام پاکستانی عوام کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی مستقل وابستگی کا عکاس ہے، کنگ سلمان ریلیف سینٹر کئی سالوں سے پاکستان میں غذائی تحفظ، صحت، شیلٹر اور تعلیم کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں تباہی کے بعد بپھرے ریلے سندھ میں داخل، گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب پنجاب میں تباہی کے بعد بپھرے ریلے سندھ میں داخل، گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5پولیس اہلکار زخمی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کنگ سلمان ریلیف سینٹر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔