علی پور پورا ڈوب گیا، بہت نقصان ہوا، سیلاب سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے، بہت بڑا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب علی پور اور سیت پور پہنچ گئیں۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب دن کو سیت پور کا دورہ کرنے کے بعد رات کو دوبارہ علی پور پہنچی ہیں، سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل یقینی بنائی، ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
مریم اورنگ زیب نے متاثرین سے کہا کہ مجھے آپ کی بہن بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے ، آپ کے نقصان کو پورا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن اور دیگر امدادی سامان پہنچ رہا ہے، ٹینٹ بھی پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے، بہت بڑا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
https://x.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نقصان کا علی پور سیت پور
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔