امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ گفتگو میں باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے کثیر جہتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد مسلم ممالک نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ پاکستان نے اس کارروائی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی تھی
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار
اسلام آباد، دوحہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا۔ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا محض سخت تقاریر نہ ہوں ۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔