وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی کئی اسکولز سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریلیف کیمپ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے، ریلیف کیمپس میں ہم  3 شفٹس میں اسکول چلا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے  یہ بھی بتایا کہ  ہم نے سیلاب متاثر کے  لیے قائم ریلیف کیمپس کے لیے اسکولز کھولے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھروں میں واپس پہنچنے میں کم از کم 1 سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے، سیلاب متاثرین کو خیمے فراہم کیے ہیں۔ یہ ریلیف کیپمس 19 مختلف مقامات  پر لگائے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنیوں  دریاؤں میں پانی  کا بہاو  کافی زیادہ تھا جبکہ بارشیں بھی ہوئیں، ہمارے لیے  لوگوں کی جان بچانا  زیادہ اہم تھا، ہم نے سیلاب متاثرین کے جانوروں کو بھی بچایا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع