ایشیا کپ، بھارت کے اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
DUBAI:
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔
شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی ہے کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں ٹیم کے سب سے فارم میں موجود بلے بازوں میں سے ایک رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔
فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
Post Views: 6