گیس کے نئے کنکشن پہلے کن صارفین کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
گیس کے نئے آر ایل این جی کنکشن پہلے کن صارفین کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق گیس کے نئے کنکشن آر ایل این جی پر لگیں گے، آر ایل این جی کی قیمت بین الاقوامی خام تیل سے منسلک ہے، نئے گیس کنکشن پہلے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والوں کو ملیں گے، دوسرے نمبر پر ارجنٹ فیس والوں کو گیس کنکشن لگائے جائیں گے۔
ذرائع وزرات پٹرولیم کے مطابق جن صارفین کی صرف درخواست جمع ہے ان کی باری تیسرے نمبر پر آئے گی، نئے گیس کنکشن کے لیے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایل این جی کنکشن نارمل گیس سے ڈھائی سے تین فیصد مہنگے ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایل این جی
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔