چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
چارلی کرک کی اہلیہ، ایریکا کرک، نے پہلی بار اپنے شوہر کے قتل کے بعد عوامی طور پر بیان دیا ہے۔
دائیں بازو کے سرگرم رہنما اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ایریکا کرک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے شوہر کی میراث کو کبھی مرنے نہیں دیں گی۔
ایریکا نے اپنے شوہر کے آفس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارلی اپنے بچوں سے محبت کرتے تھے اور مجھے دل کی گہرائیوں سے چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے قتل کے مرکزی ملزم کی اطلاع کس نے دی؟
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قاتل کو گرفتار کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کے قاتلوں کے لیے سخت پیغام بھی دیا اور کہا کہ تمہیں اندازہ بھی نہیں ہے کہ تم نے اس بیوی کے دل میں کیسی آگ بھڑکا دی ہے۔ ایک بیوہ کی پکار دنیا بھر میں جنگی نعرے کی طرح گونجے گی۔
ایریکا کرک، جن کی شادی 2021 میں چارلی سے ہوئی تھی اور جو ایک 3 سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کی ماں ہیں، نے سابق صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ٹرمپ سے محبت کرتے تھے اور ٹرمپ نے ہمیشہ ان کی حمایت کی۔ آپ نے انہیں بے حد سپورٹ کیا، جیسے انہوں نے آپ کے لیے کیا۔
یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان
خطاب کے دوران ایریکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ایک دردناک گفتگو بھی شیئر کی اور کہا کہ کل رات جب میری بیٹی میرے پاس آئی تو اس نے پوچھا کہ ڈیڈی کہاں ہیں؟ میں نے اسے کہا کہ بیٹا، ڈیڈی تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ فکر نہ کرو، وہ یسوع کے پاس گئے ہیں تاکہ تمہارے بلیو بیری بجٹ کے لیے کما سکیں۔
اپنے شوہر سے مخاطب ہو کر ایریکا نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ تمہاری میراث کو کبھی مرنے نہیں دوں گی۔ میں تمہاری تحریک کو اس قوم کی سب سے بڑی تحریک بنا دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ افراتفری، شک اور غیر یقینی سے بھری اس دنیا میں میرے شوہر کی آواز ہمیشہ قائم رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چارلی کرک دائیں بازو کی سیاست.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا چارلی کرک دائیں بازو کی سیاست نے شوہر کے اپنے شوہر چارلی کرک انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
امریکہ کیجانب سے کئی دہائیوں بعد دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ ایسے اقدامات جب دنیا پہلے ہی جنگوں اور بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور عالمی امن کیلئے خطرناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں خصوصاً بچوں کا مسلسل قتلِ عام اور گھروں و ہسپتالوں پر بمباری انسانیت اور اخلاقیات کے مکمل زوال کی عکاسی کرتا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ فلسطین کی عوام ناقابلِ بیان مصائب اور ظلم کے باوجود ثابت قدم اور باہمت ہیں اور کہا کہ ان کا درد ہمارا درد ہے اور ان کی جدوجہد دراصل پوری انسانیت کی جدوجہد ہے۔ امریکہ کی جانب سے کئی دہائیوں بعد دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ایسے اقدامات جب دنیا پہلے ہی جنگوں اور بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور عالمی امن کے لئے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو مزید ہتھیاروں اور جنگوں کی نہیں بلکہ دانائی، انصاف اور رحم دلی کی ضرورت ہے۔میرواعظ نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو غیر جوہری بنائیں، عسکریت سے دور ہوں اور انسانیت کو بحال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔