امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قدامت پسند تجزیہ کار اور اپنے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ قاتل کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور قتل کے محرکات جلد سامنے لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چارلی کرک کو امریکا میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

صدر ٹرمپ نے اس گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چارلی کرک کی ہلاکت ایک افسوسناک سانحہ ہے اور قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

یہ پڑھیں: ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کا قتل: ایف بی آئی نے قاتل کی ویڈیو جاری کردی

چارلی کرک کو امریکا میں قدامت پسند حلقوں میں ایک نمایاں اور متحرک تجزیہ کار کے طور پر جانا جاتا تھا اور ان کی ہلاکت نے ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہری تشویش پیدا کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چارلی کرک

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار