راولپنڈی:

سیکیورٹی فورسز کے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارت نواز 10 خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 7 جوان دھرتی پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے یہ جانباز جوان بھارتی سرپرست خوارج کے قبضے میں یرغمال بنائے گئے معصوم شہریوں کی جان بچا رہے تھے، انٹیلی جنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہری براہِ راست ملوث  تھے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر دہشت گردی کے

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار