WE News:
2026-07-24@06:33:03 GMT

پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT

پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں اور شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت اہم میچ، ایشیا کپ میں اب تک کس کا پلڑا بھاری ہے؟

مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ آج ٹاس کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے کو ملی جب قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

عام طور پر ٹاس جیتنے والا کپتان اپنے حریف کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہے اور پھر اپنی گفتگو کرتا ہے، تاہم سلمان علی آغا ٹاس جیتنے کے بعد سیدھا گفتگو کرنے چلے گئے، بھارتی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ بھارت کے خلاف آج کا میچ جیتنے کے لیے پُرجوش ہیں، آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی، بھارت کے خلاف جیت کے لیے پرجوش ہیں، سلمان علی آغا

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ آج بھی تسلسل جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت میچ دلچسپ صورت حال کپتان سلمان علی آغا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہاتھ نہیں ملایا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ دلچسپ صورت حال کپتان سلمان علی آغا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہاتھ نہیں ملایا وی نیوز سلمان علی ا غا پاک بھارت کے لیے کے بعد

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت