کنگ سلمان ریلیف کے زیراہتمام پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔
امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور (ملتان)، علی پور (مظفرگڑھ)، لیاقت پور (رحیم یار خان)، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکیجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف کیجانب سے خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری
کنگ سلمان ریلیف سینٹرنے اس امدادی کارروائی کے لیے 10 ہزار شیلٹر نان فوڈ آئٹم کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، 2 تھرمل کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، پائیدار کچن سیٹ، پانی کا کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔
ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانا پکانے کا تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
یہ تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے کی جا رہی ہے، تاکہ شفاف اور بروقت امداد سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک پہنچائی جا سکے۔
یہ اقدام مملکتِ سعودی عرب کی پاکستان کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی مستقل وابستگی کا عکاس ہے، جو کنگ سلمان ریلیف سینٹرکے ذریعے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔
سالہا سال سے کنگ سلمان ریلیف سینٹرپاکستان میں متعدد منصوبے نافذ کر رہا ہے جن میں غذائی تحفظ، صحت عامہ، شیلٹر، تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اخوت کے رشتے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی تقسیم
اس قافلے کی روانگی اس دیرینہ شراکت داری میں ایک اور سنگِ میل ہے، جو پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے زندگی بچانے والی امداد فراہم کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امداد تقسیم پنجاب سیلاب متاثرہ علاقے کنگ سلمان ریلیف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرہ علاقے کنگ سلمان ریلیف وی نیوز کنگ سلمان ریلیف شامل ہیں کے لیے
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-5
لاہور/قصور(آن لائن) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 12 سے 14 ستمبر کے دوران لاہور اور قصور کے دورے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور پاکستان کی بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔قصور کے امدادی کیمپوں کے دورے کے موقع پر، جو دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے، نیٹلی بیکر نے بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی حوصلہ مندی اور امدادی کارکنوں کیانتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ناظم الامور نے کہا: میں ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔ ان کے مطابق ضلعی سطح پر بحالی اور فوری امداد کے اقدامات متاثرہ خاندانوں کے لیے تسلسل کے ساتھ مدد فراہم کرنے کی بہترین مثال ہیں۔اس سے قبل نیٹلی بیکر نے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاویدسے ملاقات کی، جس میں جاری ہنگامی اقدامات اور امریکا کی طرف سے فراہم کردہ جان بچانے والی امدادی اشیاء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔