علی پور: باپ نے بیٹے کو سیلابی ریلے سے بچاتے ہوئے جان دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلابی ریلے سے بیٹے کو بچاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں مزید کئی بستیاں زیر آب آگئیں، سیلاب میں ریلے سے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ خود ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کشتی الٹنے کے واقعات، 8 افراد جاں بحقجلال پوپیر والا میں گذشتہ رات کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 19 افراد سوار تھے 18 افراد کو بچا لیا گیا، لاپتا ہونے والی ایک بچی کی لاش آج صبح مل گئی
بہاولپور میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے 4 تحصیلوں کے 100 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، ضلع بھر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے نے شجاع آباد کا رخ کرلیا، بستی دھوندو کے مقام پر دریائے چناب کے سپر بند میں شگاف پڑنے سے پانی درجنوں بستیوں سے ہوتا ہوا شہر کی جانب بڑھنے لگا۔
شگاف پُر کرنے والے 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے، 2 کو بچا لیا گیا، ایک کی تلاش جاری ہے، لوگوں کی اپنی مدد آپ کے تحت ساز و سامان اور مویشی کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیلابی ریلے ریلے سے
پڑھیں:
شہرِ قائد میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
ویب ڈیسک : ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ای چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان کیے گئے ۔ اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 40 ای چالان ، نوپارکنگ پر 19 ، رانگ وے پر 13،اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ترجمان کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
یاد رہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ4 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد18ہزار733 سے تجاوز کرگئی۔