نوازشریف کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔
خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 16, 2025
جشن آزادی، محمدعامل عثمانی کو لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا، احباب مکہ پاکستانی گروپ کی مبارکباد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں
پڑھیں:
ایاز صادق کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
—فائل فوٹواسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے خیبرپختونخوا کے اضلاع میں سیلابی ریلوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے، عوام بالخصوص نوجوانوں متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتِ حال پوری قوم کے لیے امتحان ہے، سب مل کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔