2025-08-16@11:53:05 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں»:
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے چینی سرحد سے ملحقہ ضلع اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں جن میں انڈین فوج کے متعدد جوان بھی شامل ہیں.(جاری ہے) انڈین نائب وزیر دفاع سنجے سیٹھ نے”پریس ٹرسٹ آف انڈیا“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سنگین ہے ہمیں چار افراد کی موت اور تقریبا 100 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے ہم ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں چینی سرحد کے قریب دریائے کھیر گنگا کے کنارے واقع دھرالی ہندوﺅں کے مقدس چار دھام یاترا کے راستے میں ایک اہم جگہ ہے...
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔ جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ India: A devastating cloudburst in Dharali village, Uttarkashi (Uttarakhand), today triggered flash floods and a massive mudslide, sweeping away...
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...
ویب ڈیسیک: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق خواتین کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی...
بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی میں بہہ کر تین بچیاں اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، جس میں بیٹھی تین بچیوں کی لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ژوب میں ہی سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو بچے لاپتہ ہوئے جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زرد آلو کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے تین مردوں اور ایک خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔