ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔
 علامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا، علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر کو ٹیلیفون کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

قوم اس آزمائش کی گھڑی میں  مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری

مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے، عوامی خدمت میں جان دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، حکومت سندھ غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 210 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا 

صرف بونیر میں 150 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتا ہو گئے، کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا، مکینوں کے آشیانے گر گئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئے کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، وزیراعظم کی ہدایت

باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

I am devastated by the significant loss of lives following further flooding across parts of Pakistan, including personnel on a Government helicopter carrying out relief work. My thoughts are with the families affected. We stand by Pakistan at this difficult time.

— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 15, 2025

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے،شرجیل انعام میمن

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا خیبر پختونخوا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
  • نوازشریف کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
  • سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، رانا مشہود
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس