ڈی آئی خان، مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا، ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا، ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب آج صبح پشاور میں سڑک کنارے آئی ای ڈی بم دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناصر باغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایکسائز اہل کار
پڑھیں:
لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں 17 مسافر زخمی بھی ہوئے ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔