راولپنڈی: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر کوٹ ادو گئے تو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ دھمیال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔(جاری ہے)
صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے مطابق پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔