راولپنڈی؛ خاوند کے مبینہ تشدد سے اہلیہ کی ہلاکت، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی اہلیہ کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام ہوگئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کی نشانات دیکھے تو لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی لے آئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کا پوست مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم توڑنے پر لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادھو لے گئے۔
کوٹ ادھو میں خاموشی سے تدفین کرنے لگے تو خاتون کے رشتہ داروں کو شک ہوا، خاتون کو غسل دینے کے دوران جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے تو لواحقین نے لاش دوبارہ راولپنڈی منتقل کرکے پولیس کو اطلاع دی۔
واقعہ پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر دھمیال پولیس نے خاتون کا پوسٹمارٹم کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
فائل فوٹوکراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔