UrduPoint:
2025-11-19@00:29:16 GMT

لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ملزم نے سرعام لڑکی کو بار بار تھپڑ مارے، سڑک پر بھی گھسیٹتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کو ملزم کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی، جلد فرار ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
                                                                                                                                   .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نامعلوم شخص لڑکی پر

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
  • لاہور، ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
  • لاہور:  نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا 
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
  • اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
  • کرپشن کیس میں گرفتار ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق