منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ پروین اکبر کے اداکارہ صنم سعید کو ٹام بوائے کہنے پر سوشل صارفین میں بحث چھڑ گئی۔

ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو انٹرویو میں ابھرتی ہوئی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی لیکن ان کا ایک لفظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انھوں نے کہا تھا کہ صنم ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس ہمیشہ مضبوط اور متاثر کن رہی ہے لیکن میرے نزدیک وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔

پروین اکبر نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں صنم سعید کو ٹام بوائے کہا تھا مگر جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

صنم سعید کو "ٹام بوائے” کہنا کچھ صارفین کو غیر ضروری اور ذاتی حملہ لگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سینئر اداکاراؤں کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ پہلے عتیقہ اوڈھو اور اب پروین اکبر؟ یہ لائیو اسکرین پر دوسروں کی باڈی شیمنگ کیوں کرتی ہیں؟

ایک صارف نے طنز کیا کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے اور خود ہی دوسری خواتین کی خودمختار شناخت کو محدود کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

دوسرے صارف نے کہا کہ پروین اکبر کے اس تبصرے سے صنفی امتیاز اور دقیانوسی خیالات کو فروغ ملتا ہے۔

اگرچہ ردعمل میں تنقید نمایاں رہی، مگر کئی لوگوں نے پروین اکبر کے اندازِ بیان کو ہلکے پھلکے تبصرے کے طور پر دیکھا۔

ایک صارف نے وضاحت دی کہ پروین اکبر کا مطلب صنم کے منفرد انداز اور اداکاری کی ورسٹائلٹی کو سراہنا تھا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پروین اکبر کے بیان کو غلط انداز میں لیا جا رہا ہے۔ ٹام بوائے ان خواتین کو کہا جاتا ہے جو لڑکوں کی طرح کھیلوں میں حسہ لیتیں اور ان جیسے لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پروین اکبر ٹام بوائے

پڑھیں:

ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار

کراچی:

سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی دماغی طور پر مستحکم نہیں ہے تاہم میڈیکل رپورٹ MLO نمبری 30/2025 کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ متاثرہ 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
  • جشن آزادی، معرکہ حق کی فتح اور پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے عزم کا دن ہے، رضوان سعید شیخ
  • اداکارہ حبا علی خان کا شکوہ خواتین کو آج بھی مردوں جیسی آزادی میسر نہیں
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، جنید اکبر
  • ہم نے تحفہ کی اتنی اچھی دیکھ بھال نہیں کی جیسی کرسکتے تھے، مفتاح اسماعیل
  • ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر
  • کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کرینگے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر
  • کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف