شہدائے کربلا کاچہلم: راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج بند رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :چہلم کے جلوسوں کے باعث راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں راولپنڈی کے صدر سٹیشن اور فیض آباد کے درمیان میٹرو بس سروس آج (جمعہ) کو معطل رہے گی۔
میٹرو بس حکام کے مطابق میٹرو بس سروس وفاقی دارالحکومت میں بحال رہے گی، بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی، جزوی معطلی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد جڑواں شہروں میں جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے ہموار انتظامات کو یقینی بنانا ہے، روٹ کے راولپنڈی سیکشن پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس رہے گی
پڑھیں:
راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
راولپنڈی:راولپنڈی میں سوا ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی تیز موسلا دھار بارش کا آغاز ہو گیا جس سے شہر بھر میں جل تھل ہو گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
جمعرات کی صبح سے ہی سیاہ گھنے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا تھا، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔
شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔