مانسہرہ: بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، 1زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں شدید بارش کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے میں 3 افراد محفوظ رہے۔
لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
کوٹلی، کباڑ کی دکان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوٹلی میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا، دھماکے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔