ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا۔ ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پشاور میں آئی ای ڈی دھماکا
دوسری جانب آج صبح پشاور میں سڑک کنارے آئی ای ڈی بم دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناصر باغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسائز اہل
پڑھیں:
کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔
شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کا پستول چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکو زخمی ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعہ بھٹائی آباد کی گلی نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں عرفان نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر پہنچا ہی تھا کہ گھر کی دہلیز پر 2 مسلح ڈاکوؤں نے اُنہیں لوٹنے کی کوشش کی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید کے مطابق شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم سے پستول چھین کر فائرنگ کی، جس سے ڈاکو زخمی ہوگیا اور اسے موقع پر ہی قابو کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت حیدر خان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے اور اس کے مفرور ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔