خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی42: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ میں آج رات موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) آنے کا امکان ہے۔مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، میں بارش کا امکان ہے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جمعرات کی شب سے خوفناک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، ان بارشوں سے آنے والے سیلاب میں اب تک 200 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بونیر میں ایک سو بیس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ اس علاقہ مین پہاڑوں پر کئی گاؤں سیلابی ریلوں کا نشانہ بنے۔ کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا۔ سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔
قوم اس آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری
سوات میں بپھرا دریا راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی نے گھروں کی نچلی منزلوں کو آدھا ڈبو دیا۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئے بارش کے دوران سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔
جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر
ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی سطح پر خشک سالی اور پانی کے بحران کے پیش نظر بارشوں کیلئے کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو تہران جو کہ 1 کروڑ سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، جلد ہی ناقابل رہائش ہو سکتا ہے۔
ایرانی خواتین نے تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پر بارش کے لیے دعائیں کیں۔ صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہیں آتی ہیں تو حکومت کو تہران میں پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم راشن کا بندوبست کر بھی لیتے ہیں لیکن بارشیں نہیں ہوتیں، تب بھی ہمارے پاس پانی بالکل نہیں ہوگا اور ایسی صورت میں شہریوں کو تہران سے نکلنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ شدید گرمی کے بعد ایران میں پانی کا بحران صرف کم بارشوں کا نتیجہ نہیں ہے۔ درجنوں ناقدین اور آبی ماہرین نے گزشتہ دنوں ریاستی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں بتایا ہے کہ کئی دہائیوں کی بدانتظامی، بشمول ڈیموں کی اوور بلڈنگ، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر موثر زرعی طریقوں نے ملک میں پانی کے ذخائر کو ختم کر دیا ہے۔