Express News:
2025-11-18@21:15:06 GMT

محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام یا رات کو شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنو بی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش کی پیش گوئی کے ساتھ ساتھ بتایا گیا ہے کہ مزید بارشوں سے با لائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھو ہار اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر اور دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ،کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش کی امکان ہے۔

پنجاب کے حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام یا رات کو لیہ، بھکر، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے علاقوں تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، بدین، دادو، میر پور خاص اور کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں مطلع طور پر جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے لوئردیر میں 98 ملی میٹر، مالم جبہ میں76ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کشمیر کے علاقوں کوٹلی 44، مظفر آباد ایئرپورٹ اور سٹی میں 39ملی میٹر، اسلام آباد میں سید پورکے مقام پر 45ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی میں 43، سبی اور دادو میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے چمک کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے چند مقامات پر گلگت بلتستان

پڑھیں:

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

 

 

 

ایران نے عشروں کی بدترین خشک سالی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش برسانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ کارروائی ہفتے کو بحیرہ اُرمیہ کے بیسن کے اوپر کی گئی۔

بحیرہ اُرمیہ جو ایران کی سب سے بڑی جھیل ہے، بڑی حد تک خشک ہوچکی ہے اور اب وہاں وسیع نمک زار پھیل چکا ہے، آئندہ دنوں میں مشرقی اور مغربی آذربائیجان میں بھی یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان

ملک میں بارش کی شرح ریکارڈ حد تک کم ہے اور ذخائر تقریباً خالی ہونے کے قریب ہیں۔ گزشتہ ہفتے صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا تھا کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی راشننگ شروع کرنا پڑ سکتی ہے اور شہریوں کو دارالحکومت سے منتقل بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کلاؤڈ سیڈنگ میں مخصوص کیمیکل سالٹس، جیسے سلور یا پوٹاشیم آئیوڈائیڈ، ہوائی جہاز یا زمینی جنریٹرز کے ذریعے بادلوں میں داخل کیے جاتے ہیں تاکہ آبی بخارات آسانی سے بارش کی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ تکنیک کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہی ہے اور متحدہ عرب امارات بھی اسے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اپنا چکا ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال بارشیں طویل المدتی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 89 فیصد کم رہیں۔ ادارے نے کہا کہ ملک اس وقت گزشتہ 50 برس کی خشک ترین خزاں سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اضافی پانی استعمال کرنے والے گھروں اور کاروباروں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ موسمیاتی بحران کے قومی مرکز کے سربراہ احمد وظیفہ نے بتایا کہ تہران، مغربی آذربائیجان، مشرقی آذربائیجان اور مرکزی صوبے کے ڈیمز کی صورت حال تشویشناک ہے اور ان میں پانی کی سطح سنگل ڈیجٹس میں ہے۔

جمعہ کو تہران کی ایک مسجد میں شہری بارش کے لیے خصوصی دعاؤں میں شریک ہوئے۔ ہفتے کو مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں کچھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک اسکی ریزورٹ پر اس سال کی پہلی برف باری بھی دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران بارش بحیرہ اُرمیہ خشک سالی کلاؤڈ سیڈنگ

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • دیر سے سکول آنے پر 100 مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا اور 13 سالہ بچی کی موت: آخر معاملہ کیا ہے؟
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ
  • علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان