دریائے سوات کے طوفانی ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں نکل لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
گزشتہ روز دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ دریائے سوات، میتوں کے تابوت کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں بھیجنے پر کے پی حکومت پر کڑی تنقید
ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
جاں بحق افراد میں سے 9 کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے، جب کہ 2 افراد مردان سے تعلق رکھتے تھے۔ اب بھی مزید 2 افراد لاپتa ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Sawat ????
کاش ان 15 افراد میں سے کوئی ایک پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے فرعونوں کے نسل کا بھی ھوتا تو باقی 14بھی بچ جاتے pic.
— ???????????????????? ???????????????????????? (@MalakAsghar3) June 27, 2025
یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب سیر و تفریح کے لیے آنے والے درجنوں افراد دریا کے کنارے موجود تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی جس کے نتیجے میں کئی افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران لاشوں کو دریا سے نکالا گیا۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد کو محتاط رہنے اور دریا کے کنارے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افراد میں سے دریائے سوات
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔