دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ 3 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں دریائے سوات کے کنارے تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کےلیے خوشی کا لمحہ قیامت بن گیا تھا۔
مینگورہ بائی پاس کے قریب اچانک پانی کا ریلا آنے سے 16 سیاح دریا میں بہہ گئے تھے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا
بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس ایس ایچ او تھانہ ہوید نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے اہلکار الیاس کو علاقہ ہوید میں نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر سینئر سول جج کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے درج کی۔
ایف آئی آر جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی، گزشتہ روز ڈیرہ جوڈیشل کمپلیکس میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق جودیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔