چین: سیلابی ریلے میں بہتے شخص لمحوں میں کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
چینی شہر لیوزہو میں جب تیز بہاؤ والے پانی نے ریسکیو ٹیموں کی آمد ناممکن بنا دی، تو قریبی ہمسائے مسٹر لائی نے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ایک منفرد ریسکیو پلان بنایا اور لمحوں میں ہمسائے کو بچا لیا۔
Daring China DRONE rescue from Guanxi region floods
Man trapped on collapsing roof flown to safety by huge UAV
Towns and villages across region submerged by floodwaters pic.
— RT (@RT_com) June 28, 2025
عام طور پر اینٹیں، سیمنٹ یا زہریلی ادویات چھڑکنے کے لیے استعمال ہونے والا ان کا زرعی ڈرون 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مسٹر لائی نے رسی کے ایک سرے پر بوری باندھ کر سیفٹی بکل لگایا، اور ڈرون کو چھت پر پھنسے نوجوان تک بھیجا۔ فون پر ہدایات دیتے ہوئے نوجوان کو بٹھایا گیا اور ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ دیے گئے۔
صرف 2 منٹ میں حیرت انگیز ریسکیوشہریوں کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ڈرون سے 65 فٹ فضا میں لٹکا ہوا ہے، اور ڈرون درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے بچتا ہوا اُسے سڑک پر لا کر چھوڑ دیتا ہے۔
مسٹر لائی نے اعتراف کیا کہ یہ اقدام قانونی طور پر ممنوع تھا، لیکن فوری طور پر جان بچانا اُن کی اولین ترجیح تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ انسان کو ڈرون سے اُڑانا غیر قانونی ہے، لیکن میں صرف اُس شخص کی جان بچانا چاہتا تھا۔ میں کسی کو ایسا کرنے کی تجویز نہیں دوں گا‘۔
بارشوں نے تباہی مچا دییاد رہے کہ چین کے جنوب مشرقی علاقوں یُنان، گویژو، گوانگشی اور ہینان میں 13 بڑے دریا اپنی خطرے کی حد سے اوپر بہنے لگے ہیں۔ صرف رونگجیانگ شہر میں 2 دنوں میں معمول سے دُگنی بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین چین بارشیں چین سیلاب ڈرونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین چین بارشیں چین سیلاب
پڑھیں:
بینکاک؛ مصروف شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا، ویڈیو وائرل
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک 160 فٹ گہرا اور 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مذکورہ واقعہ 24 ستمبر کی بدھ کی صبح سام سین روڈ پر پیش آیا، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی علاقے خالی کرالئے گئے۔
رائل تھائی پولیس کے مطابق یہ گڑھا صبح تقریباً 7 بجے ایک اسکول کے سامنے بنا، جو ایک اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے نہایت قریب ہے۔ پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’واجیرا اسپتال، سام سین روڈ، دوسیت ڈسٹرکٹ، بینکاک کے قریب زمین 30 بائے 30 میٹر کے رقبے پر بیٹھ گئی، جس کی گہرائی 50 میٹر تک جاپہنچی۔ اس کے بعد دو بجلی کے کھمبے اور پولیس اسٹیشن کی کار بھی گڑھے میں جاگری۔‘‘
مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے قریبی سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دو بجلی کے کھمبوں اور ایک ٹو ٹرک سمیت تین گاڑیاں گڑھے میں دھنس گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصروف شاہراہ پر اچانک زمین دھنسنے سے گاڑیاں الٹی سمت بھاگنے لگیں۔
واقعے کے باعث واجیرا اسپتال اور قریبی گھروں کو خالی کرایا گیا۔ بینکاک کے گورنر چڈچارٹ ستیپنٹ کے مطابق گڑھا زیرِ زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث بنا ہے۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باوجود خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ مقام کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جب کہ نیشنل پولیس کمشنر نے میٹروپولیٹن پولیس بیورو کو ہدایت دی ہے کہ بینکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں، بڑی پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت کی جائے اور عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔