بنگلادیشی بیٹر شمیم کو آؤٹ کرنےکیلئے شاہین کو کوچ نے کیا ٹِرک دی؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی ٹرک آزماکر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران سنسنی خیز صورتحال میں پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے کپتان سلمان آغا کے ذریعے شاہین آفریدی کو گیند سست کرنے کا مشورہ دیا اور پھر شاہین نے کوچ کے حکم پر شمیم کو سلو گیند کرکے 30 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اس وکٹ کے بعد شاہین نے ڈریسنگ روم میں موجود کوچ کو دیکھ کر جشن منایا۔دوسری جانب کوچ مائیک ہیسن بھی شاہین کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے، اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔وائرل ویڈیو پر کہیں شاہین کی بولنگ تو کہیں مائیک ہیسن کی حکمت عملی کو سراہا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مائیک ہیسن
پڑھیں:
راولپنڈی میں جعلی پیر کا شہری پر بدترین تشدد
راولپنڈی میں جعلی پیر نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں جعلی پیرنے شہری پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی پیر کامران خان المعروف پیر لٹکن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فوٹیج میں ملزم ایک ضعیف العقیدہ شخص کو تشدد کرتا، معافیاں منگواتا اور زمین پر لٹا کر مارتا دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جعلی پیر لٹکن شاہ پر مقدمہ پولیس اہلکار شہزاد احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ ایک شخص پر تشدد کر رہا تھا، ملزم متاثرہ شخص سے معافیاں منگوانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق پیر لٹکن شاہ لوگوں پر کالا جادو اور روحانی علاج کرتا ہے،جو خلاف قانون ہے،جادو ٹونا عامل سحر قابل سزا جرم ہے،پیر لٹکن شاہ کی ویڈو آج دوپہر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ملزم ایک شخص پر ڈنڈے سے تشدد کرکے معافیاں منگوا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراز کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔