شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شاہین آفریدی نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے نہ صرف بیٹنگ میں برق رفتار 19 رنز بنائے بلکہ پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے کی اپنی روایت بھی برقرار رکھی۔
شاہین نے پہلے ہی اسپیل میں بنگلہ دیش کے دو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ 17ویں اوور میں شاہین نے بنگلہ دیش کو جیت کے قریب لے جانے والے شمیم حسین کو چلتا کیا اور پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کردی۔
انہوں نے چار اوورز میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جو ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دسواں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ہے۔
3️⃣-1️⃣7️⃣ and a quick-fire 1️⃣9️⃣ ⚡️@iShaheenAfridi delivers with both bat and ball to claim the player of the match award ????#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2025
وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔
پاکستان نے سپر فور مرحلے میں بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد سری لنکا کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو پہلا میچ میں شکست دی تھی، تاہم انہیں کل بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔