ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، رہائشی مکان متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے گلمت گوجال نالے میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ ریلا آنے کے وقت واٹر چینل پر کام میں مصروف 50 سے زیادہ افراد نے مشکل سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
سیلاب کے ساتھ آنے والے پہاڑی پتھروں نے شاہراہ قراقرم کو مختلف مقامات سے بلاک کردیا، جس کے باعث کئی جگہوں پر مسافر پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
حکومتِ گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گلمت گوجال نالے میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، جن میں واٹر چینلز، زرعی زمینیں، تیار فصلیں اور مکانات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلتستان کے ضلع شگر میں بھی سیلاب کے باعث درخت ریلوں میں بہہ گئے۔
گلگت ؛ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ۔۔50 سے زائد مزدور بال بال بچ گئے ۔۔ فیض گلمت اور گوجال کے مقام پر سیلابی ریلوں نے تباہی پھر دی۔۔پہاڑی پتھر گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند ہو گئی#GilgitBaltistan #flood #hunza pic.
— Nasir Mehmood (@nasirmehmood456) August 12, 2025
ترجمان کے مطابق پہاڑ سے گرنے والے پتھر مسلسل شاہراہ ریشم اور شاہراہ قراقرم کو متاثر کرتے رہے، اور سڑک بند ہونے سے مسافر محصور ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اس وقت شدید تباہی کی لپیٹ میں ہے، تاہم سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملاقات کی۔ جس میں چیئرمین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا، گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر خطرے میں موجود علاقوں کے مکینوں کو پیشگی اطلاع کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تباہی سیلابی ریلا فصلیں تباہ مکان متاثر ہنزہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تباہی سیلابی ریلا فصلیں تباہ مکان متاثر وی نیوز گلگت بلتستان
پڑھیں:
بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
بھارت کے شمالی صوبے اترکھنڈ کے ہمالیائی قصبے دھارالی میں شدید سیلابی تباہی کے ایک ہفتے بعد حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 68 افراد لاپتا ہیں اور ان کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ
اس حادثے میں پہلے ہی 4 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 70 سے زائد ہو سکتی ہے۔
دھارالی کے سیلاب میں ایک برفانی دیوار اور مٹی کا سیلابی پانی وادی میں موجود کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بہا لے گیا۔ سیلابی پانی کے باعث امدادی ٹیموں کے لیے لاشیں تلاش کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے گمبھیر سنگھ چوہان نے بتایا کہ تلاش کے دوران کئی جگہوں پر کتے لاشوں کی موجودگی کی نشاندہی کر چکے ہیں تاہم کھدائی کے دوران نیچے سے پانی نکلنے کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں زمین کی گہرائی کو جانچنے والی ریڈار ٹیکنالوجی بھی استعمال کر رہی ہیں تاکہ لاشوں کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا
ابتدائی طور پر 100 سے زائد افراد لاپتا رپورٹ ہوئے تھے لیکن سڑکیں بہہ جانے اور موبائل نیٹ ورک کی خرابی کے باعث حتمی فہرست تیار کرنے میں کئی دن لگے۔ اب حکام کی فہرست میں 68 افراد شامل ہیں جن میں 44 بھارتی اور 22 نیپالی شہری ہیں۔ اس فہرست میں 9 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق جون تا ستمبر مون سون کے موسم میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز عام ہیں لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں اور غیر منصوبہ بند ترقی نے ان آفات کی شدت اور تعدد میں اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرین اس کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات بھی قرار دے رہے ہیں۔
ابھی تک سیلاب کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ایک تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئر سے مٹی اور پتھروں کا بہاؤ زمین پر آ کر تباہی مچا گیا۔
مزید پڑھیں: کلاؤڈ برسٹ سے بچاؤ اور ترقی یافتہ ممالک کی حکمتِ عملیاں
ہمالیائی گلیشیئر جو تقریباً 2 ارب لوگوں کو پانی فراہم کرتے ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقے غیر یقینی اور مہنگی آفات کا شکار ہو رہے ہیں۔ پرمافراسٹ (مستقل برفانی زمین) کے نرم ہونے سے لینڈ سلائیڈز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اترکھنڈ بھارت ہمالیائی قصبہ دھارالی