City 42:
2025-11-11@23:02:44 GMT

رائیڈر کے ذریعے قیمتی سامان بھجوانے والے خبردار

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

سٹی42: اِن ڈرائیو (InDrive) ایپ کے ذریعے ڈلیوری کا سامان بھجوانے والے شہری ہوشیار ہو جائیں کیونکہ شہر میں درجنوں افراد کے قیمتی پارسل رائیڈرز نے ہتھیا لیے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈلیوری رائیڈرز کے خلاف 12 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بیشتر مقدمات میں رائیڈرز پر پارسل وصول کرنے کے بعد مقررہ مقام پر ڈلیور نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رائیڈرز قیمتی سامان لے کر غائب ہو گئے اور کمپنی کی جانب سے بھی کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اہم کیسز کی تفصیلات ہربنس پورہ میں شہری حماد کا کھانا رائیڈر لے گیا مگر واپس نہ آیا۔اقبال ٹاؤن کے شہری وقاص کا 10 لاکھ روپے مالیت کا کپڑوں کا پارسل غائب ہو گیا۔اقبال ٹاؤن ہی کی ناہید کا ڈھائی لاکھ روپے کا سامان بھی رائیڈر نے ہڑپ کر لیا۔
اس کے علاوہ لٹن روڈ، لیاقت آباد، فیکٹری ایریا، گارڈن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے تھانوں میں بھی ایسے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی سے رائیڈرز کے کوائف حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں InDrive ایپ کا کوئی ذمہ دار عہدیدار موجود نہیں، جس کے باعث تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام، حریت رہنماء

حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ کی طرف سے پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصعب ندوی، فہمیدہ بانو، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم خواتین مرکز، تحریک خواتین کشمیر اور دیگر نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کریک ڈائون کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن کے دوران سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے سیاسی مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور پورے مقبوضہ علاقے کے محاصرے نے صورتحال معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کے کھوکھلے دعوئوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت بھارتی قابض فورسز مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے انہیں ہراساں کرنے، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں، شہری آزادیوں کی معطلی، اختلاف رائے پر قدغن، مسلم سرکاری ملازمین کی جبری برطرفیاں اور گھروں اور زمینوں کی ضبطگی نے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں امن اور ترقی کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے من گھڑت بیانیہ کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کو جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت حریت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت، ریاستی دہشت گردی، سازشوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری اپنے شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وحشیانہ مظالم کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے فوڈ رائیڈر جاں بحق
  • اسرائیل کی انسانیت دشمنی: غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال ہونے والے سامان کا داخلہ روک دیا
  • بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام، حریت رہنماء
  • حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی ترسیل کیلئے ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ
  • عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، 27ویں ترمیم کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، وزیر قانون
  • پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری
  • فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
  • لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری
  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس والے افراد کا داخلہ بند
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج