پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )پنجاب میں آفات سے نمٹنے کے ادارے ”پی ڈی ایم اے“ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت آئندہ دو دن میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے صوبے میں بعض مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ملک میں 26 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی اور دریاﺅں میں بھی پانی نے بہاﺅ میں اضافہ ہوا.
(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا کی جانب سے آئندہ دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے انڈین ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بھاکڑا ڈیم 61، پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں. پی ڈی ایم اے کی طرف سے کہا کہ دریائے ستلج کے بہاﺅ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے پنجاب سمیت ملک دیگر علاقوں میں بدھ کو مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے پنجاب کے دریاﺅں میں طغیانی کا خدشہ ہے. پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں متعلقہ محکمے 24 گھنٹے دریاﺅں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور صوبے کی کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ دریاﺅں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ہنگامی انخلاءکی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ دریاﺅں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں اور سیلابی صورت حال میں دریاﺅں کے اطراف پکنک اور غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں. آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ”این ڈی ایم اے“ کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 26 جون سے اب تک ملک میں 142 بچوں سمیت کم از کم 305 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے دو بڑے ڈیموں میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تربیلا ڈیم میں 96 فیصد جبکہ منگل ڈیم 64 فیصد بھر چکا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دریائے ستلج پی ڈی ایم اے میں پانی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔