تھرپارکر، کارونجھر کے پہاڑوں پر 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
تھرپارکر میں کارونجھر کے پہاڑوں پر سیر کے لیے گئے 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں پھنسے 111 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص ڈوب گیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات ہونے کے سبب ڈوبے شخص کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سیاحوں میں سے 4 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ ریسکیو کیے گئے 7 سیاحوں کا تعلق مٹھی سے ہے۔
یہ سب کارونجھر کے پہاڑوں پر تھے کہ بارش ہو گئی، بارش کے کچھ ہی دیر بعد سیلابی ریلہ آ گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کھارادر میں ہیوی مشینوں سے تاریخی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں کی مزاحمت
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کھارادر کوئلہ گودام کے قریب محکمۂ ہیری ٹیج کی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر دی۔
ہیوی مشینوں سے عمارت توڑنےکی کوشش کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی مشین کے استعمال کے باعث برابر کی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، توڑ پھوڑ کی وجہ سے برابر والی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، مشین بھی قبضے میں لے لی ہے، جبکہ کچھ افراد فرار بھی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کی نفری نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر لیاری بھی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔